خبرنامہ انٹرنیشنل

وزیراعظم کی فلوریڈا میں دہشت گردی کےواقعےکی مذمت

لندن:(اے پی پی) وزیراعظم نواز شریف نےامریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی ریاست فلوریڈا میں دہشت گردی کے لرزہ خیر واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ہلاک اورزخمی افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سربراہ اورعوامی نمائندہ ہونے کی حیثیت سے آرلینڈو میں پیش آنے والے واقعے پر دکھ ہے،بے گناہ انسانوں کاقتل انسانیت کے خلاف ہے جب کہ ایسی دہشت گردانہ کارروائیاں مسلمانوں کی اکثریت کی سوچ کے منافی ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمہوری معاشرے میں بے گناہ مرد،عورت اوربچے سوچ کی بنا پر قتل نہیں کیے جاسکتے لہذا انتہاپسندی کے ناسور کو اپنی زندگیوں سے ختم کرنے کاعزم کررکھا ہے۔