خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ ایک بار پھر میڈیا پر برس پڑے

واشنگٹن (ملت + آئی این پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیویارک ٹائمز اور سی این این کو امریکی عوام کا دشمن قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی مہم میں صدر اوباما کا ساتھ دینے والے میڈیا سے اس قدر نالاں ہیں کہ ان میڈیا گروپس کے خلاف تنقید کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ۔ سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز، سی این این، اے بی سی، این بی سی اور سی بی ایس جیسے معروف میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا میرا نہیں امریکی عوام کا دشمن ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اپنی غیرمعمولی پریس کانفرنس سے متعلق امریکی تجزیہ نگا رش لمباگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں اس سے زیادہ متاثرکن پریس کانفرنس نہیں دیکھی، لیکن جھوٹا میڈیا اس کانفرنس کو مختلف انداز میں پیش کرتے ہوئے اپنی بددیانتی ظاہر کر رہا ہے۔