خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کی اہلیہ شوہر کے دفاعکیلئے سامنے آ گئیں،شوہر پر لگائے گئے الزامات مسترد

نیویارک (ملت + آئی این پی )امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اپنے شوہر کے دفاع کے لیے سامنے آ گئیں،ملینیا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے شوہر شریف انسان ہیں،ٹرمپ کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ پر مبنی آڈیو ٹیپ لڑکپن کی بات ہے ،ٹرمپ پر الزامات اپوزیشن کی منظم مہم ہے،میرے شوہر پر لگائے گئے خواتین سے د ست درازی کے الزامات جھوٹے ہیں ۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اپنے شوہر کے دفاع کے لیے سامنے آگئی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ جانتی ہے کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں ۔ ڈونلڈٹرمپ کوایسی باتیں کرنے پراکسایاگیا جبکہ انھیں اپنے شوہرپرپورااعتماد ہے۔ٹرمپ کی بیوی نے سوال اٹھایا جن خواتین نیالزامات لگائے کیاان کاپس منظربھی دیکھاگیا؟الزامات لگانیوالوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں جبکہ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈٹرمپ پرالزامات اپوزیشن کی منظم مہم ہے اور میں نے ڈونلڈٹرمپ کوکبھی اس قسم کیالفاظ استعمال کرتے نہیں دیکھا۔یاد رہے امریکی اخبارمیں کے ویب ایڈیشن میں ڈونلڈٹرمپ کی 2005کی ایک وڈیوسامنے آئی تھی جس میں ڈونلڈٹرمپ نے خواتین سے متعلق انتہائی نازیباالفاظ استعمال کیے تھے،ٹیپ کی وجہ سے درجنوں رپبلکن رہنما اپنی ہی جماعت کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کی حمایت سے دستبردار ہو گئے تھے۔امریکی صدارتی انتخابات میں صرف تین ہفتے باقی رہ گئے ہیں اور ڈیمو کریٹ پارٹی کی امیدوار ہلیری کو ٹرمپ پر برتری حاصل ہے۔