خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا،سابق بھارتی آرمی چیف کی کھلے عام دھمکی

پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا،سابق بھارتی آرمی چیف کی کھلے عام دھمکی

نئی دہلی :(ملت آن لائن) سابق بھارتی آرمی چیف بکرم سنگھ نے پاکستان میں دہشتگردی کی کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے تاکہ یہ کشمیر کو بھول جائیں۔ سابق بھارتی آرمی چیف جنرل (ر) بکرم سنگھ نے پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کا خون بہانا پڑے گا، ایسے عناصر پاکستان میں داخل کریں جو دہشت گردی پھیلائیں۔ جنرل (ر) بکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل بڑھانے کے لیے جلتی پرتیل چھڑکنا ہوگا، پاکستانی فوج پر پریشربڑھانا ہوگا تاکہ یہ کشمیرکو بھول جائیں۔ سابق بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان کی علیحدگی پسندتحریکوں کی خفیہ مدد کرنا ہوگی، پاکستانیوں کا خون بہاکرفوج کی توجہ بانٹی جاسکتی ہے، ضروری نہیں کہ یہ سارے کام ہم خود کریں، پاکستان میں بہت لوگ ہیں جو پیسے کیلئے بک جائینگے۔ یاد رہے چند روز قبل بھارتی آرمی چیف جنرل بِپن روات نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا اگر حکومت نے حکم دیا تو بھارتی فوج سرحد پار پاکستان میں آپریشن کرنے سے بھی نہیں ہچکچائے گی۔ بھارتی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ایک فریب ہے، اگر ہمیں پاکستان میں آپریشن کا ٹاسک دیا گیا تو ہمیں یہ نہیں کہیں گے کہ چونکہ پاکستان کے پاس جوہری ہتھیار ہیں اس لیے ہم سرحد پار نہیں کر سکتے۔