خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں، انٹونیو گوئٹرس

پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں، انٹونیو گوئٹرس

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ ہم کنٹرول لائن کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔ میں دونوں ملکوں کے مابین ثالثی کیلیے تیار ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی تشویشناک ہے جسے دور کرنے کیلیے بات چیت ضروری ہے۔

…………………………

اس خبر کو بھی پڑھیے….پاکستان ایک بارپھر جی 77 گروپ کا سربراہ بن گیا

اسلام آباد:(ملت آن لائن) پاکستان ایک بار پھر 2018 کے لیے جنیوا میں جی 77گروپ اور چینی گروپ برائے ترقی پذیرممالک کا سربراہ اورنمائندہ ملک بن گیا۔ تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے سفیر جیمز ایلکس سیکیلا نے اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی(یو این سی ٹی اے ڈی)کے سیکریٹری جنرل مخیسہ کتوئی اور دیگر حکام کی موجودگی میں جی 77 گروپ کی سربراہی پاکستانی سفیرفرخ عامل کے لیے چھوڑدی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے وفود نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے خطرات کے پیش نظربنایاجانے والااتحاداب پہلے سے بھی زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔ دوسری جانب جینوا میں یواین سی ٹی ڈی میں منعقدہ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرخ عامل نے جی 77 میں نئی توانائی دینے کی ضرورت پر زور دیا جہاں اقوامِ متحدہ کو بھی چیلنجز کاسامناہے۔