خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے، امریکا کا نیا مطالبہ

پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث افراد کو گرفتار کرے، امریکا کا نیا مطالبہ

واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ہوٹل حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری گرفتار کرے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران افغان طالبان قیادت اور حقانی نیٹ ورک کی پاکستان میں موجودگی کا بالواسطہ الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کابل ہوٹل پر حملے میں ملوث طالبان رہنماؤں کو فوری طور پر گرفتار یا بے دخل کیا جائے۔ اس کے علاوہ اِس طالبان گروپ کو پاکستانی سرزمین استعمال کرنے سے بھی روکا جائے۔
کابل ہوٹل حملے میں ہلاکتیں 43 ہوگئیں
گزشتہ ہفتے کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر حملہ ہوا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے، ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد شامل تھی، افغان حکام نے الزام عائد کیا تھا کہ اس حملے میں طالبان کا حقانی نیٹ ورک ملوث ہے۔

………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں، انٹونیو گوئٹرس

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئٹرس نے کہا ہے کہ ہم کنٹرول لائن کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان اور بھارت مذاکرات سے مسائل کا حل ڈھونڈیں۔ میں دونوں ملکوں کے مابین ثالثی کیلیے تیار ہوں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی تشویشناک ہے جسے دور کرنے کیلیے بات چیت ضروری ہے۔