خبرنامہ انٹرنیشنل

پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) پاکستان کوسفارتی سطح پر تنہا کرنے کے دعوے کرنے والا بھارت خود تنہائی کا شکار ہوگیا ، برکس اجلاس میں چین کے بعد روس نے بھی پاکستان کے خلاف بھارتی موقف کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق برکس اجلاس میں روس نے بھارت کا ساتھ چھوڑ دیا اور پاکستان کاساتھ دیا ہے۔ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ برکس اجلاس میں روس نے پاکستان کے خلاف بھارتی موقف مسترد کردیاجس پر مودی سرکار کافی پریشان ہے۔ بھارتی اخبارکا کہنا ہے کہ روس کی پاکستان کے حوالے سے خاموشی نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دیں اور چین کی بجائے روس نے بھارت کو سب سے زیادہ مایوس کیا ہے۔برکس اجلاس میں بھارت روس سے پاکستان کے خلاف بیان بازی کروانا چاہتا تھا لیکن مودی سرکار کے عزائم کامیاب نہ ہوسکے جب کہ برکس اجلاس کیاعلامیہ میں بھی روس نے بھارتی موقف کی تائید نہیں کی ۔