خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس اور برسلز حملے کے ملزم صالح عبد السلام کو 20 سال قید

پیرس اور برسلز حملے کے ملزم صالح عبد السلام کو 20 سال قید

برسلز:(ملت آن لائن) بیلجیئم کی عدالت نے پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث ملزم صالح عبدالسلام کو 20 سال قید کی سزا سنادی ہے۔ پیرس اور برسلز حملوں میں ملوث ملزم صالح عبدالسلام کے خلاف بیلجیئم کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کے خلاف شواہد کو کافی قرار دیتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے ملزم کے ساتھی صفین ایاری کو بھی پولیس پر فائرنگ کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی۔ دونوں ملزمان نے عدالتی سماعت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔ صالح عبدالسلام کے خلاف ایک مقدمہ فرانس میں بھی درج ہے۔ بیلجیئم کی عدالت سے سزا پانے والے صالح عبدالسلام نومبر 2015 کے پیرس حملوں کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔ ان حملوں میں 130 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ انھیں دہشت گردی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ صالح عبدالسلام کو مارچ 2016 میں برسلز کے علاقے فوریسٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا جہاں وہ چار ماہ سے مفرور تھا۔
پیرس میں دہشت گردی کی ہولناک واردات، 130 افراد ہلاک
واضح رہے کہ نومبر 2015 میں پیرس حملے میں 130 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کے مارچ 2016 میں برسلز میں مختلف مقامات پر حملے میں 35 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایک ملزم صالح عبدالسلام کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ چھاپے کے دوران صالح عبدالسلام نے اپنے ساتھی صفین ایاری کے ساتھ مل کر پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی تھی۔