خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرس میں ہم جنس پرستوں کی آپس میں شادیوں کے قانون کے خلاف مظاہرہ

پیرس ۔ 17 اکتوبر (ملت + اے پی پی) فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادی کی اجازت دینے کے قانون کے خلاف مظاہرہ کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس مظاہرے میں 24 ہزار افراد شریک تھے۔ یہ افراد ہم جنس پرستوں کو آپس میں شادیوں کی اجازت دینے والے قانون کے کالعدم قرار دیے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ مظاہرین سروگیسی، مصنوعی ذرائع استعمال کرتے ہوئے بچے پیدا کرنے اور ہم جنس پرست جوڑوں کی جانب سے بچے گود لینے کے قانون کے خلاف بھی بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔ ان افراد نے مطالبہ کیا کہ روایتی خاندانی اقدار کی بحالی کی کوششیں کی جائیں۔