خبرنامہ انٹرنیشنل

پینٹاگون شام میں زمینی فوج بھیجنے کے موضوع کادوبارہ جائزہ لے گا

واشنگٹن (ملت + اے پی پی) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی زمینی فوج کو شام بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔ نیوز چینل سی این این کے مطابق کہ پنٹاگون کے حکام کا کہنا ہے کہ شام میں جاری جنگ کے پیش نظر امریکا اپنی فوج وہاں بھیجنے کے موضوع کا دوبارہ جائزہ لے رہا ہے۔ سی این این نے شام کے بحران کے بارے میں امریکی صدر کے نظریات میں تبدیلی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کو بھیجنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ان فوجیوں کی سکیورٹی کا مسئلہ ہے ۔ البتہ خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پینٹاگون تمام آپیشن پر غور کررہا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو شام میں بھیجنے کے کتنے خطرات ہیں۔ شام میں دہشت گردوں کی مسلسل شکست کے بعد سعودی عرب ترکی اور امریکا نے شام میں اپنی فوج بھیجنے کی بات کی ہے۔