خبرنامہ انٹرنیشنل

چین، غربت مکاؤ پروگرام کی نگرانی شروع

بیجنگ (ملت + آئی این پی )چینی سٹیٹ کونسل نے مقامی حکومتوں کی طرف سے غربت مکاؤ پروگرام کاجائزہ لینے کے لئے ان علاقوں میں اپنی ایک ٹیم بھیج دی ہے ، یہ ٹیم 22صوبوں میں صورتحال کا جائزہ لے گی جن میں خود مختار علاقے اور چین کے وسطی اور مغربی علاقے کی میونسپلٹیاں بھی شامل ہیں ،نگرانی کی یہ مہم رینڈم بنیادوں پر شروع کی گئی ہیں ، اس میں موقع پر جا کر تحقیق کرنا ، خفیہ انکوائر ی کرنا اور عوام سے معلومات حاصل کرنا ہے ، نگرانی کی یہ مہم اکتوبر کے اختتام تک جاری رہیگی ۔یاد رہے کہ چین نے 2020ء تک ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے خصوصی فنڈز جاری کئے ہیں ، چین میں گذشتہ سال کے خاتمے تک 55.75ملین افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے تھے ، اب چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ 2020ء تک ایک کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلا دے گا ۔