خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی اور آسٹریلوی پولیس کا چھاپہ،5سمگلر گرفتار

گوانگ ژو (ملت + آئی این پی) چین اور آسٹریلیا کی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر شننزن میں چھاپے مار کر پولیس نے 100کلوگرام ایمفیٹا مین (ایک نشہ آور مادہ جو جسم میں چستی پیدا کرتا ہے ) برآمد کر لیا ہے ۔گوانگ ڈونگ پولیس کو نومبر2016میں اطلاع ملی تھی کہ منشیات فروشوں کا ایک گروہ چین سے آسٹریلیا میں منشیات اور ممنوعہ آئٹم سمگل کر رہا ہے چنانچہ پولیس نے چھاپہ مار کر 5مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ۔ ان میں تین چینی ،ایک آسٹریلوی اور ایک فیجیانگ کا شہری ہے ۔ یہ چھاپے فروری اور مارچ کے درمیان مارے گئے ۔چین اور آسٹریلیا کی پولیس نے نومبر2015میں منشیات سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف مشترکہ کاروائی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے اس وقت سے اب تک 150منشیات فروشوں 4140کلوگرام مختلف قسم کی منشیات اور3310کلوگرام منشیات میں استعمال ہونے والا خام مواد قبضے میں لے لیا ہے ۔