خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی جنرل وانگ اقوام متحدہ کی امن فورس برائے ریفرنڈم کیکمانڈر مقرر

اقوام متحدہ: (ملت+آئی این پی)اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون نے گذشتہ روز چین کے میجر جنرل وانگ ژیاو جن کو اقوام متحدہ کی امن فورس کا کمانڈر برائے مغربی سہارا مقرر کردیا ہے،میجر جنرل وانگ پاکستان کے میجر جنرل محمد طیب اعظم کی جگہ سنبھالیں گے،جن کی تعیناتی کی مدت 7نومبر 2016کو ختم ہوگئی تھی،جنرل وانگ مغربی سہارا میں ریفرنڈم کی نگرانی کریں گے۔یہ بات اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے معمول کی بریفنگ میں بتائی ہے۔مغربی سہارا میں اقوام متحدہ کا مشن برائے ریفرنڈم 1991میں قائم کیا گیا تھا،جس کے علاقے پر 1976میں سپین کے قبضے کے خاتمے کے بعد مراکو موریتینیا اور فرینٹے پولے ساریو دعویٰ کر رہے ہیں،جنہیں الجیریا کی حمایت حاصل ہے۔(خ م)