خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی صدر کمبوڈیا، بنگلہ دیش اور بھارت کے دورہ کے بعد واپس چین پہنچ گئے

بیجنگ(ملت + آئی این پی) چینی صدر شی جن پنگ کمبوڈیا، بنگلہ دیش اور بھارت کے دورہ کے بعد واپس بیجنگ پہنچ گئے ۔چینی صدر نے کمبوڈیا اور بنگلہ دیش کے دوروں کے دوران باہمی، تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے اربوں ڈالرز کے متعدد منصوبوں پر دستخط بھی کئے جبکہ دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی نئے مواقع تلاش کئے گئے ۔ چینی صدر نے بھارت میں بریکس ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی جہاں رکن ممالک کے مابین معاشی اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق رائے کیا گیا تا کہ عوام کو رابطہ سازی سے بہترین فوائد منتقل کئے جا سکیں ۔