خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی نائب صدر کی ہانگ کانگ انتظامیہ سے ملاقات

بیجنگ (ملت + آئی این پی )چین کے نائب صدر لی یوان چاؤ نے گذشتہ روز یہاں ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کے وفد سے ملاقات کی ،وفد کی قیادت چینی ہانگ کانگ حکومت کی سول سروس کے سیکرٹری چونگ وان چنگ کررہے تھے ، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چین کے نائب صدر لی یوان چاؤنے کہا کہ ہانگ کانگ جب سے چین میں شامل ہوا ہے وہاں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو ا ہے ، ہانگ کانگ چین کی ایک ملک دو نظام کی پالیسی کے تحت انیس سال قبل چین کا حصہ بن گیا تھا ، چینی نائب صدر نے کہا کہ چین ہانگ کانگ کی حکومت کی ہر طرح کی مدد جاری رکھے گا اور ہانگ کانگ کی انتظامیہ کو ایک ملک دو نظام کی پالیسی پر مکمل طورپر عمل کرنا چاہئے تا کہ وہ ملکی ترقی سے مشترکہ طورپر فائد ہ اٹھا سکیں اور ہانگ کانگ کا مستقبل زیادہ روشن ہو۔