خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی کرنسی کی آئی ایم ایف میں شمولیت تاریخی فیصلہ ہے

اس فیصلے سے چین اور عالمی معیشت پر نمایاں اثرات مرتب ہونگے
چین کی مالیاتی اصلاحات ،عالمی مالیاتی نظام مضبوط ہو گا ،ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف
واشنگٹن (آئی این پی)چین کرنسی یوآن کے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کی ایس ڈی آر باسکٹ میں شمولیت کے تاریخی فیصلہ سے چین کی معیشت اور عالمی اقتصادیات پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے ، اس سے چین میں اقتصادی اصلاحات کے عمل کو بھی زبردست فائدہ پہنچے گا۔اس تاریخی فیصلہ سے آئی ایم ایف کے ممبر ممالک چینی کرنسی آر ایم بی کو استعمال کرسکیں گے اور یہ مستقبل میں پیدا ہونے والے بعض مسائل میں ذمہ دارانہ کردار ادا کر ے گی ۔ان خیالات کا اظہار آئی ایم ایف کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زینگ تاؤ نے یہاں ایک فورم میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چینی کرنسی کی آئی ایم ایف کی ایس ڈی آر باسکٹ میں شمولیت سے چین کی مالیاتی اصلاحات کی کوششوں کو زبردست مدد ملے گی ، اس سے غیر ملکی زرمبادلہ اور مالیاتی نظام بھی مضبوط ہو گا اور بین الاقوامی مالیاتی برادری اس کے ساتھ چین کے روابط کے فروغ میں بھی آسانی پیدا ہو جائے گی ۔