خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی کمپنیاں تجارت کے فروغ کیلئے کوششیں کریں

گوانگ زو (ملت + آئی این پی ) چین کے نائب وزیر اعظم وانگ یانگ نے چینی کمپنیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ممالک میں تجارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کرے ، چین کی تجارتی صورتحال وسیع ہورہی ہے اور اس کے مثبت طویل المیعاد رجحانات توقعات کے عین مطابق ہیں تا ہم تجارت کو تیز کرنے کیلئے ابھی مزید کوششوں کی ضرورت ہے ، کیونکہ ابھی تجارتی دباؤ برقرار ہے ، گوانگ زو میں غیر ملکی تجارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ چین تجارتی صورتحال اس سال کی تیسری سہ ماہی میں اچھے اعشاریے دے رہی ہے جس میں ہماری برآمدات اور درآمدات بالترتیب 0.4فیصد اور 2.1فیصد کے حساب سے بڑھ رہی ہے جبکہ پہلی ششماہی ان میں کمی ظاہر کرتی تھی ،پہلے تین مہینوں میں ہماری غیرملکی تجارت میں گذشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ہونیوالی تجارت کے مقابلے میں 1.9فیصد کی کمی ہوئی جبکہ اب اس میں بہتری کے آثار ہیں ،اس لئے چینی کمپنیوں کو غیرممالک میں تجارتی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنی چاہئے ۔