خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی کمپنی نے کینیا میں ٹرانسفارمر فیکٹری قائم کر دی

فیکٹری کے کینیا کی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ، کا بینہ سیکرٹری کینیا
نیروبی (آئی این پی) چینی کمپنی نے ٹرانسفارمر تیار کرنے والا پہلا پلانٹ کینیا کے حوالے کر دیا ، پلانٹ کی تکمیل کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی ، یہ پلانٹ چینی کمپنی یوسین گروپ نے تعمیر کیا ہے ، خصوصی تقریب میں کینیا کے توانائی اور پٹرولیم کے کیبنٹ سیکرٹری چارلس کیٹر کے علاوہ کمپنی کے نمائندوں اور چینی سفارتخانے کے اقتصادی اور تجارتی کونسلر گاؤ سی نے بھی شرکت کی ، کینیا کے کیبنٹ سیکرٹری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس فیکٹری کے قیام سے کینیا کی معیشت پر بڑے خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے اور اس سرمائے کی بچت ہو گی جووہ ٹرانسفارمر کی درآمد پر خرچ کرتی تھی ، اس فیکٹری کا قیام کینیا میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیا میں چین کی سرمایہ کاری سے ملک کی اقتصادی ترقی میں اضافہ ہورہا ہے ، چین کونسلر گاؤ سی نے کہا کہ چین مشرقی افریقی ممالک میں سرمایہ کاری کیلئے چینی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے ، کینیا میں ٹرانسفارمر فیکٹری کے قیام سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہو گی بلکہ مقامی لوگوں کیلئے روز گار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے ۔