خبرنامہ انٹرنیشنل

چینی کمیونسٹ پارٹی دنیا بھر میں مضبوط بن کر ابھری ہے

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چینی کمیونسٹ پارٹی ( سی پی سی ) نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا بھر میں ایک مضبوط پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئی ہے ، اس کی طاقت کا اندازہ قومی معاملات میں فعال پالیسیاں تشکیل دینے کے سلسلے میں اعلیٰ کارکردگی سے لگایا جا سکتا ہے ، سی پی سی کی سب سے موثر سینٹرل کمیٹی ہے جس کے جنرل سیکرٹری چین کے صدر شی جن پنگ ہیں ،ملک کے تمام بنیادی مسائل پر بات چیت سی پی سی کی کسی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کی جاتی ہے اور حال میں بھی سینٹرل کمیٹی کے مکمل اٹھارہویں اجلاس میں چینی قیادت نے پارٹی کو اندرونی طورپر زیادہ منظم اور مربوط بنانے پر بات چیت کی تھی اور اس کے لئے رہنما اصول طے کئے تھے جن میں قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پارٹی کے اندر گورننس نے سختی کی جائے اور آٹھ نکاتی رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بیوروکریسی، کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف ایک مہم شروع کی جائے ۔سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ قدرتی بات ہے کہ بعض لوگ اس بات پر حیرت کا اظہار کرینگے کہ پارٹی گورننس میں اتنی سختی کی جارہی ہے تا ہم یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ یہ مجموعی حکمت عملی کا حصہ ہے ، سی پی سی کے ارکان کی تعداد 88 ملین کے قریب ہے جو کہ جرمنی کی کل آبادی سے بھی زیادہ ہے اور یہ ارکان اپنی پارٹی کے مشن کے ساتھ پوری سچائی کے ساتھ وابستہ ہیں اور ہرقسم کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔سی پی سی کی 95ویں سالہ کامیابیوں کا راز اس کی سنجیدہ سوچ اور سیاسی زندگی میں مضمر ہے ، سابق سویت یونین سے حاصل شدہ تاریخی سبق اور سی پی سی کی اپنی تاریخ پارٹی کے اندر سیاسی زندگی کی اہمیت پر بخوبی روشنی ڈالتی ہے کیونکہ بیوروکریسی کے متوازن کام کر نے اور مرکزی جمہوریت اور مارکس ازم کے نظریات کی پیروی نہ کرنے سے ہی روس کا زوال ہوا تھا ، پارٹی کے اندر غیر معمولی سیاسی غلطیوں کی طرف رہنمائی کرتی ہے جس کی وجہ سے ثقافتی انقلاب پیدا ہوتا ہے ، نئے حالات میں پارٹی کی سیاسی زندگی کیلئے نئے انداز کی ضرورت ہے ، 2015ء کے اختتام تک پارٹی رکنیت 88ملین سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 80فیصد ارکان نے اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔سی پی سی کی نیشنل کانگریس کے اٹھارہویں اجلاس میں پارٹی سے متعلق تمام امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی کے اندر طرز زندگی کو بہتر بنانے کیلئے رہنماء ا صول طے کر لئے گئے ۔