خبرنامہ انٹرنیشنل

چین ، نمک کے ذریعے شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی

ٹیان جن(ملت +آئی این پی ) چین کے نمک پگھلا کر شمسی توانائی پیداکرنے والے پہلے بجلی گھر نے پیداوار شروع کر دی ہے اور اسے گرڈ کے ساتھ منسلک کر دیا ہے ، نمک کے ذریعے شمسی توانائی سے پیداہونے والی بجلی ہی گرین بجلی کا ایک ذریعہ ہے جو کہ توانائی کے ضرورت مند چین جیسے ملکوں کیلئے ضروری ہے ، ٹیان جن بن ہائی سولر پاور انویسٹمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ چین کے شمال مشرقی صوبے گان زو میں نمک کو پگھلا کر اس کے ذریعے شمسی توانائی پیدا کرنے کا 50میگا واٹ کا یہ منصوبہ سولر تھرمل ٹیکنالوجی کی تجارتی ترقی کیلئے ایک سنجیدہ منصوبہ ہے ، گوانگ جنگ ڈانگ کمپنی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ کمپنی 2018ء تک اس ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیداوار حاصل کرے گی ، اسے توقع ہے کہ اس سے ہر سال دو لاکھ واٹس بجلی حاصل ہو سکے گی ، ستمبر میں چین کی قومی توانائی انتظامیہ نے اس قسم کے سولر تھرمل پلانٹس کا مظاہرہ کرنے کا پروگرام بنایاتھا کیونکہ حکومت یہ سمجھتی ہے کہ توانائی کے دوبارہ قابل استعمال کرنے کی گنجائش موجود ہے ۔