خبرنامہ انٹرنیشنل

چین اور الجیریا میں صنعتی تعاون کا معاہدہ

الجیریا (ملت +آئی این پی) چین اور الجیریا نے دونوں ملکوں کے درمیان صنعتی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ، معاہدے پر الجیریا کے وزیر صنعت عبد السلام بوکو عرب اور دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر تجارت کیان کی منگ نے دستخط کئے ، اس معاہدے کے ذریعے صنعت کے کئی شعبوں میں الجیریا کی چین کے ساتھ ٹھوس شراکت داری استوار ہو جائے گی جن میں انجنیئر نگ ، ریلوے ، گھریلو استعمال کی مصنوعات ، تیل کی صنعت ، بنیادی ڈھانچے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے شامل ہو ں گے ، الجیریا کے وزیر صنعت نے۔ اس موقع پر کہا کہ چین حکام الجیریا کو افریقی ممالک میں سب سے زیادہ پرکشش تصور کرتے ہیں ، چین الجیریا کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے ، جس کے لئے یہ معاہدہ بہترین مواقع فراہم کرے گا ، الجیریا اور چین کے درمیان جامع دفاعی شراکت داری کے تعلقات 2014ء میں قائم ہوئے تھے ، چین سے الجیریا کا در آمدی بجٹ گذشتہ سال 8.22ارب ڈالر رہا جبکہ شمالی افریقی ممالک کا کل درآمدی بجٹ 51.5ارب امریکی ڈالر ہے ۔