خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں اعضاء کے عطیات جمع کرنیکی مہم

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین میں انسانی اعضاء کے رضا کارانہ عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کر دی گئی ہے تا کہ یہ اعضاء ضرورت مندوں کو لگائے جا سکیں ، اعضاء کے رضا کارانہ عطیات اور ان کی پیوند کاری نے چین دنیا بھر میں سب سے آگے ہے جس میں 2015ء سے اس کے لئے باقاعدہ ایک نظام وضع کیا ہے اور اسے اس پر فخر ہے ، اس سلسلے میں ورکشاپ تین دن تک جاری رہے گی تا کہ رضا کارانہ اعضاء زیادہ سے زیادہ جمع کئے جا سکیں ، 2007ء میں چین نے رضا کارانہ اعضاء عطیہ کرنے کے بارے میں قوانین جاری کئے تھے اور اعضاء کی تجارت پر پابندی عائد کر دی تھی ۔اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے نو ماہ میں 2950اعضاء عطیہ کئے گئے ۔