خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں غیرملکی صحافیوں کے تربیتی پروگرام کا آغاز

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین کی صف اول کی یونیورسٹیوں میں جن میں رینمن یونیورسٹی کا سکول آف جنرنلزم اینڈ کمیونیکشن بھی شامل ہیں ، پاکستان اور دیگر ممالک کے صحافیوں کو پیشہ وارانہ تربیت فراہم کرنے کیلئے پروگرام شروع کیا ہے ، یہ تربیتی پروگرام چین کی وزارت خارجہ اور وزارت تعلیم کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے ، پروگرام کے تمام اخراجات چینی حکومت برداشت کررہی ہے ، 2014ء سے اب تک رینمن یونیورسٹی کیسکول آف جنرنلزم اینڈ کمیونیکشن کی طرف سے دوستانہ تبادلے کے اس پروگرام کے تحت بڑی تعداد میں غیر ملکی صحافیوں کو تربیت دی گئی ہے ،یونیورسٹی میں ہر سال پاکستان کے پانچ نوجوان صحافیوں کو داخلہ دیا جاتا ہے جہاں وہ نو ماہ کی تربیت حاصل کرتے ہیں ، تربیت کے دوران وہ چین کے بارے میں مطالعہ کرتے ہیں ، اپنے چینی دوستوں کے ساتھ تعلق استوار کرتے ہیں ۔یہ بات سکول کے بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر زانگ زن نے بتائی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ اس تربیت کے ذریعے غیر ملکی صحافیوں کو چین کے بارے میں بھرپور معلومات اور تجربات حاصل ہوتے ہیں اور جب وہ اپنے وطن واپس پہنچتے ہیں تو وہاں وہ چین کے بارے میں بہتر رپورٹنگ کر سکتے ہیں جبکہ بعض تریبت یافتہ صحافی چین اور اپنے ملک کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اور اس سے چین اور ان کا ملک آپس میں منسلک ہو جاتے ہیں ۔