خبرنامہ انٹرنیشنل

چین میں 6.3شدت کا زلزلہ

بیجنگ (ملت + آئی این پی )چین کے شمال مغربی صوبے کنگہائی کے ساتھ واقع تبت کے خود مختار علاقے یوشو کی کاؤنٹی زاڈوئی میں پیر کی سہ پہر 3:14 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکار ڈ کی گئی ، چین کے زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز شمال میں 32.85ڈگر ی عرض بلد اور 94.89ڈگری مشرق میں طول بلد بتایا جاتا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔