خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کا انسد اددہشت گردی کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کا علان

بیجنگ (ملت + آئی این پی ) چین نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چینی حکومت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے،انسد اددہشت گردی کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کریں گے ۔بدھ کو چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا ہے کہ چینی حکومت کو پاکستان کے شہر کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شدید جانی نقصانات پر دکھ ہے اور چین اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔چین پاکستانی حکومت کی جانب سے انسداد دہشت گردی اور امن و استحکام اور عوام کی سلامتی کی حفاظت کے عمل پر پاکستان کی بھر پور حمایت کرے گا۔لو کھانگ نے کہا کہ چینی حکومت کسی بھی قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتی ہے اور انسد اددہشت گردی اور قوم اور عوام کی سلامتی کی حفاظت کے اقدامات پر پاکستان کی حمایت کرے گی۔