خبرنامہ انٹرنیشنل

چین کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

بیجنگ ۔ 25 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چین نے کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے قومی استحکام اور عوام کے تحفظ کی کوششوں میں پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ منگل کو چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ چین کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ چینی حکومت اور عوام کوئٹہ دہشت گرد حملوں میں ہلاک، زخمی اور متاثر ہونے والوں کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین پرتشدد کارروائیوں اور دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔