خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اداروں کے خلاف روس کا دفاع کرنے لگے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے ایجنسیوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

روسی صدر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں بند کمرے میں دو گھنٹوں تک ملاقات کی جس کے بعد ٹرمپ نے امریکی انٹیلی جنس اداروں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس امریکی انتخابات میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں تھی۔ صدر پوتن نے بھی کہا کہ روس نے کبھی امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں صدر ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ خود اپنے انٹیلی جنس اداروں پر اعتبار کرتے ہیں یا روسی صدر پر، تو انہوں نے جواب دیا صدر پوتن کہتے ہیں کہ روس نے مداخلت نہیں کی۔ مجھے بھی اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی

واضح رہے کہ امریکی انٹیلی جنس اداروں کے مطابق روس نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران سرکاری سرپرستی میں سوشل میڈیا پر جعلی خبریں چلا کر اور سائبر حملے کر کے ہیلری کلنٹن کو ہرانے اور ٹرمپ کو جتوانے کی کوشش کی تھی۔