خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو فریبی کہہ دیا

امریکا:(اے پی پی) امریکا ناراض سے ناراض رہنے والے ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پر برس پڑے،اس بارری پبلکن صدارتی امیدوارنے اپنی الیکشن مہم کی صحیح کوریج نہ کرنے پر امریکی میڈیا کو فریبی کہہ دیا ۔ ری پبلکن صدارتی امیدوار نے اپنی صدارتی مہم کے دوران کسی کو نہ بخشا،اپنوں کے ساتھ ساتھ مخالفین کو تو نشانہ بنایا ہی امریکی میڈیا پر بھی خوب زہر اُگلا ہے- فئیرفیلڈ میں جلسے سے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار پر تیر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فریبی ہیلری کلنٹن کے خلاف الیکشن نہیں لڑ رہے بلکہ فریبی میڈیا کے خلاف الیکشن لڑ رہے ہیں ۔ ٹرمپ کا یہ غصہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز پر تھا،جس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اخبار نے حالیہ سیاسی ماحول میں ڈونلڈ ٹرمپ کو غیرمتوازن،پریشان کن ،اداس،کمزوراورمایوس شخصیت قرار دیا تھا۔