خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیدیا

نیویارک(ملت + آئی این پی)امریکا میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپکا کہنا ہے کہ اگر شامی سیاست میں امریکا کلنٹن کی پالیسیوں پر عمل کرے تو اس کا نتیجہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں نکلے گا۔ کلنٹن نے شام میں عام شہریوں کے تحفظ کے لیے مختلف زون قائم کرنے کی بات کی تھی۔ اس تناظر میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر اس طرح کے زون قائم کر دیے جائیں تو یہ جوہری طاقت روس کے ساتھ محاذ آرائی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان کے بقول امریکی خارجہ سیاست میں اولین ترجیح اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جنگ ہونی چاہیے۔