خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کا اسلام کے خلاف ایک اور نفرت انگیز بیان، امریکی مسلم تنظیموں کا ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ

نیویارک(آئی این پی) امریکی صدارتی انتخابات کے امیدواروں کی دوڑ میں شامل ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمِ اسلام کی اکثریت امریکا سے سخت نفرت کرتی ہے،متنازع بیان پر امریکی مسلم تنظیموں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدارتی امیدواروں کے درمیان مباحثے کے حوالے سے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی قاس بات پر قائم ہیں کہ اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے۔میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر کے ایک ارب 60 کروڑ مسلمان امریکا سے نفرت کرتے ہیں؟ جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ اس سے میری مراد عالمِ اسلام کی غالب اکثریت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ صرف شدت پسند امریکا سے نفرت کرتے ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ حقیقت سے آگاہ نہیں ہیں کہ عالمِ اسلام کی اکثریت امریکا سے سخت نفرت کرتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کے ایک پروگرام کے دوران کہا تھا کہ مسلمانوں میں امریکا کے خلاف سخت نفرت پائی جاتی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں مذہب اسلام اور مسلمانوں میں فرق کرنا نہایت مشکل ہے، تاہم ہماری جنگ صرف شدت پسند اسلام سے ہے جو جاری رہے گی۔یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف کئی بیانات دے چکے ہیں، جن پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ایک بیان میں انہوں نے مسلمانوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کو اس طرح کے بیانات پر نہ صرف دنیا بھر کے بلکہ امریکا کے سیاسی رہنماں کی جانب سے بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ان کے اس طرح کے بیانات پر کئی امریکی، خصوصا ڈیموکریٹک رہنماں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو امریکا کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مسلسل بیانات پر کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ڈونلڈ ٹرمپ کو عیسائیت سے خارج بھی قرار دے چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی مسلم تنظیموں نے ڈونلڈ ٹرمپ سے اسلام کے خلاف متنازع بیان دینے پر معافی کا مطالبہ کردیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی کئی بار اسلام مخالف بیانات دے چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر وہ صدر بن گئے تو مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگادیں گے۔