خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کا دسواں جنسی سکینڈل بھی منظر عام پر آگیا

نیویارک(ملت + آئی این پی)سکینڈل کنگ ڈونلڈ ٹرمپ کا دسواں جنسی سکینڈل سامنے آگیا ،45سالہ کیرینا ورجینیا نے آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹرمپ نے ان پر 1998 میں جنسی حملہ کیا تھا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا دسواں جنسی سکینڈل سامنے آگیا۔ پریس کانفرنس کے دوران متاثرہ خاتون کی آنکھوں سے آنسو بہتے رہے ۔ سکینڈل ، سکینڈل اور سکینڈل ، ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے سکینڈلوں کی گنتی جاری ہے ۔ دسویں سکینڈل میں پینتالیس سالہ کیرینا ورجینیا نے نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ کا پردہ فاش کر دیا ۔ انہوں نے ٹرمپ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے انیس سو اٹھانوے میں یوایس اوپن ٹینس کے موقع پر جنسی حملے کا نشانہ بنایا ۔ کیرینا کا کہنا ہے انہیں کئی برس احساس ندامت رہا ،لیکن پھر انہیں احساس ہوا کہ وہ گنہگار نہیں، بلکہ مظلوم ہیں ۔