خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئے پْرتعیش ہوٹل کا باضابطہ افتتاح

واشنگٹن ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا اوینیو پر واشنگٹن کے اعلیٰ درجے کے اپنے نئے پْرتعیش ہوٹل کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے اپنا قیمتی وقت ذاتی ملکیت کی تشہیر پر لگایا اورآن لائن ٹرمپ ٹی وی نیوزکاسٹ کا بھی آغاز کیا، جس میں انتخابی مہم کے کارکنان ٹیلی وژن کے اینکر ہوں گے، جبکہ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے متمول طبقے کے ’گولف رزارٹ‘ کا دورہ بھی کیا جہاں اْنھوں نے وہاں کام کرنے والے عملے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔