خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈیوڈ کیمرون کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئے

لندن: (اے پی پی)برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کرائے کے گھر میں منتقل ہوگئے ۔ ڈیوڈ کیمرون جنہوں نے اپنی سرکاری رہائش گاہ 10ڈاؤننگ سٹریٹ کوگرمی کی چھٹیوں شروع ہونے سے قبل خالی کر دیا تھا مغربی لندن میں کرائے کے گھر میں شفٹ ہوگئے ۔ ڈیوڈ کیمرون کا اپنا ذاتی گھر جس کی مالیت 3.5ملین ڈالر بتائی جاتی ہے مغربی لندن کے مقام نوٹنگ ہلز میں واقع ہے اور معاہدے کے تحت کرائے پر چڑھا ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ کیمرون نے اس گھر کے خالی ہونے تک کرائے کے مکان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نوٹنگ ہلز کا علاقہ شوبز اور دوسری شخصیات کی آماجگاہ ہے اور یہ مقام فلم سازوں کیلئے بھی بڑا پسندیدہ ہے ۔