خبرنامہ انٹرنیشنل

کابل: صوبہ ننگرہارمیں افغان فورسزکا آپریشن،122 دہشت گرد ہلاک

کابل:(اے پی پی) افغان فورسزنےصوبہ ننگر ہار میں کارروائی کرتے ہوئےداعش کے ایک سو بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا. افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں افغان فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں،افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے داعش کے خلاف بڑا آپریشن کیاگیا،جس میں دہشت گرد تنظیم داعش کے 122 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا. صوبہ ننگرہار کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کےبڑے حصہ کوسیل کردیاہےکارروائی میں داعش کا مقامی کمانڈرسعد اماراتی بھی ماراگیاہے. افغان وزرات دفاع کے ترجمان نے داعش کو ملک سےختم کرنےکےعزم کااظہا رکرتے ہوئے کہاہےکہ داعش کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی. دھماکے کے فوری بعد بھگدڑ مچنے سے بھی کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی نفری کو طلب کرلیا گیا تھا. افغان محمکہ داخلہ کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاتھا کہ ’’احتجاجی مظاہرے میں تین خودکش حملہ آور داخل ہوئے تھے،جن میں سے ایک نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑایا دوسرے کی جیکٹ پھٹ نہ سکی اور تیسرا پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا.اس سے قبل گزشتہ ماہ افغانستان کے دارلحکومت میں افغان نیشنل پولیس کے زیرتربیت اہلکاروں کی بس پر دوخودکش حملے چالیس پولیس اہلکارجاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے.