خبرنامہ انٹرنیشنل

گوئٹےمالا میں کچرے کا ڈھیر گرنے سے 4 افراد ہلاک،15افراد کو زندہ بچا لیا گیا،24لاپتہ

گوئٹے مالا سٹی (آئی این پی )وسطی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں کچرے کا ڈھیر گرنے سے 4 افراد ہلاک اور24لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق گوئٹے مالا میں کچرے کا ڈھیر گرنے سے 4 افراد ہلاک اور24لاپتہ ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق میکسیکو سٹی میں حادثہ اس وقت پیش آیا تھا جب کچرے کو ری سائیکل کرنے والے مزدور کام کر رہے تھے ۔جہاں روزانہ 500 ٹرک کچرہ پھنکا جاتا ہے۔ بدھ کو کچرے کے ڈھیر کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ جس کے نتیجے میں 4افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ15افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔حکام کے مطابق 7ری سائیکل مزدوروں سمیت 24افراد تاحال لاپتا ہیں ،جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔