خبرنامہ انٹرنیشنل

گوانتامو بے کو جنوری تک بند کر دیا جائے گا، جوبائیڈن

واشنگٹن :(اے پی پی) امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ گوانتاناموبے پر قائم امریکی حراستی مرکز کو صدر براک اوباما کی مدت صدارت کے اختتام سے قبل ہی بند کر دیا جائے گا۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے سویڈن کے دورے کے دوران اپنے ایک بیان میں کہی۔ کیوبا میں قائم اس حراستی مرکز پر 800 افرادکو قید میں رکھا گیا تھا تاہم اب ان کی تعداد کم ہو کر 61 تک رہ گئی ہے۔ زیادہ تر قیدیوں کو امریکا کی افغانستان اور عراق میں جنگوں کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ صدر براک اوباما نے اپنی پہلی صدارتی مہم میں گوانتانامو میں قائم اس جیل کو بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔