خبرنامہ انٹرنیشنل

ہلیری کلنٹن ڈونلڈ ٹرمپ سےآگےنکل گئیں

نیویارک: (آئی این پی) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن ری پبلکن ڈونلڈ ٹرمپ سے پھر آگے نکل گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک آن لائن سروے میں ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں 11 پوائنٹ سے برتری حاصل کی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے آن لائن سروے کے مطابق ہلیری کلنٹن نے 46 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل کی ،ان کے مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ صرف چھ اعشاریہ تین آٹھ فیصد حمایت ہی حاصل کرپائے اور ہلیری کلنٹن سے پیچھے رہ گئے۔ہلیری کلنٹن نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کیلئے ڈیموکریٹس کی درکار تعداد بھی حاصل کر لی ہے جبکہ ہلیری کو امریکی صدر اوباما،نائب صدر جو بائیڈن اور دیگر پارٹی رہنماوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔