خبرنامہ انٹرنیشنل

ہم ملک دشمن عناصر کا سر کچل دیں گے؛ ترک صدر

انقرہ : (ملت+اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کونقصان پہنچانے والوں کا سر کچلنے کا بھر پور عزم رکھتے ہیں۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے یہ بات صدارتی محل میں کونسلروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں آ کر ہمیں دہشت گردی کی کوشش کرنے والوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے اور ان دھمکیوں کے پس پردہ عناصر کا پتہ چلاتے ہوئے انھیں ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھا ہوا ہے۔صدر اردوان نے دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف کاروائیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک سے غداری کرنے والوں کا صفایا ہونے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ابھی ہم نے بہت کچھ کرنا ہے ۔