خبرنامہ انٹرنیشنل

ہنگری میں ہزاروں شہریوں کا آزادی صحافت کے حق میں مظاہرہ

بڈھاپسٹ(ملت + آئی این پی)ہنگری میں ہزاروں شہریوں نے آزادی صحافت کے حق میں مظاہرہ کیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ہنگری میں ہزاروں شہریوں نے آزادی صحافت کے حق میں مظاہرہ کیا ہے ۔اس دوران دائیں بازو کے قدامت پسند وزیر اعظم وکٹور اوربان پر الزامات عائد کیے گئے کہ وہ پریس کی جانب سے تنقید برداشت نہیں کر پاتے۔ مزید یہ کہ اوربان اس طرح اپنے مبینہ طور پر بدعنوان سیاسی ساتھیوں اور رشتہ داروں کے اعمال کی پردہ پوشی کرنا چاہتے ہیں۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی حزب اختلاف کی جانب جھکا رکھنے والے ایک معروف اخبار نیب سوبوچاگ کو اچانک بند کر دیا گیا تھا۔ حکومت نے اس اخبار کی بندش سے اپنے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا ہے۔