خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن نےشمالی کیرولینا کےشہرشارلٹ کا دورہ ملتوی کردیا

واشنگٹن: (ملت+ اے پی پی) ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے شمالی کیرولینا کے شہر شارلٹ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔شارلٹ میں سیاہ فام کی شہری کی ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد واقعات کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ہیلری کلنٹن کے ترجمان کے جاری بیان کے مطابق شارلٹ کا دورہ کمیونٹی رہنماؤں کی مشاورت سے ملتوی کیا گیا ہے اورہیلری کلنٹن آئندہ اتوار کو شارلٹ کا دورہ کریں گی۔یاد رہے کہ شہر کے میئر جینیفر روبرٹس نے دونوں صدارتی امیدواروں ہیلری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا تھا کہ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں شارلٹ کا دورہ فی الحال ملتوی کر دیں۔