خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن، القاعدہ کے 7 دہشت گرد ہلاک

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں انسداد دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران القاعدہ سے منسلک 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے بتایا کہ منگل کو مآرب کے علاقے میں کارروائی کی گئی۔ ادھر حوثی جنگجوﺅں نے اقوام متحدہ کے ایلچی پر فائرنگ کی ہے۔

کارروائی میں القاعدہ کی جزیرہ نما عرب کی شاخ سے وابستہ ایک احاطے کو فضائی حملے اور چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ایک بیان میں کمانڈ کا کہنا تھا کہ “اس طرح کی کارروائیوں سے جزیرہ نما عرب کی القاعدہ شاخ کی صلاحیت اور اس کے ارادوں کا پتا چلتا ہے جو اس گروپ کا پیچھا کرنے اور اسے تباہ کرنے کی کارروائیوں کو جاری رکھنے میں ہمیں تقویت دیتی ہیں۔امریکہ کا کہناتھا کہ یہ کارروائی یمن کی حکومت کے تعاون سے کی گئی۔