خبرنامہ انٹرنیشنل

یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ کے 5ارکان ہلاک

واشنگٹن ۔ 27 اکتوبر (ملت + اے پی پی) یمن میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں القاعدہ کے 5ارکان ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 اکتوبر کو ماریب گورنریٹ کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے ارکان کو نشانہ بنایا ۔ اس حملے میں القاعدہ کے پانچ اراکین ہلاک ہوگئے۔ بیان میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اورنہ ہی مرنے والوں کے نام جاری کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا نے ماضی میں بھی یمن میں القاعدہ کے ارکان کو نشانہ بنایا ہے ۔