خبرنامہ انٹرنیشنل

یو رپ اپنے بل بوتے پر سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کا اہل بنے ،فرانس،جرمنی

یو رپ اپنے

یو رپ اپنے بل بوتے پر سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کا اہل بنے ،فرانس،جرمنی

پیرس(ملت آن لائن)فرانسیسی اور جرمن وزرائے دفاع نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ اْن کے پاس سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے عسکری خود مختاری موجود ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن اور فرانس کے وزرائے دفاع نے یہ بات میونخ میں شروع ہونے والی سالانہ بین الاقوامی سکیورٹی کانفرنس میں کہی گئی۔اس کانفرنس میں تقریباً بیس سربراہانِ مملکت شریک ہو رہے ہیں۔ ان کے علاوہ پچھتر کے قریب وزرائے خارجہ اور دفاع بھی شرکت کریں گے۔فرانسیسی وزیرِ دفاع فلورنس پارلی نے کانفرنس کے پہلے روز خطاب کرتے ہوئےکہاکہ جب ہمیں خود اپنے پڑوس سے سلامتی کے خطرات کا سامنا ہو گا اور خاص طور پر شمال سے، تو ایسے میں ہمیں اس کا جواب دینے کے قابل ہونا چاہیے خواہ امریکا یا نیٹو دفاعی اتحاد اس حوالے سے زیادہ شمولیت نہ بھی کرنا چاہیں۔ پارلی کا مزید کہنا تھا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے یورپی ممالک کے پاس عسکری خود مختاری ہونا ضروری ہے۔پارلی نے میونخ کانفرنس میں اس موقف کا اظہار کیا کہ یورپی ممالک کو امریکا سے مدد طلب کرنے کے بجائے خود ہر طرح کے سیکیورٹی خدشات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔جرمن وزیر دفاع ارزولا فان ڈئیر لائن نے کانفرنس سے خطاب میں اس بات سے اتفاق کیا کہ یورپ کی عسکری خود مختاری، دفاعی اتحاد نیٹو کی حمایت کے مترادف ہے۔