خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

امریکا میں 7.9 شدت کا

امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری کردی گئی

امریکا(ملت آن لئن)امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، الاسکا اور برٹش کولمبیا سمیت امریکا کے دیگرساحلی علاقوں کےلیے سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

…………………………..

اس خبر کو بھی پڑھیے…چین نے امریکہ کو دنیا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

بیجنگ(ملت آن لائن)چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی تجارت کے لیے امریکا ایک خطرہ ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی یہ وضاحت امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کے اْس بیان کے جواب میں ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ سن 2001 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں چین کی شمولیت کی امریکیحمایت ایک غلطی تھی۔ایک بیان میں ترجمان چینی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بیجنگ حکومت ورلڈ ٹریڈ آرگنائریشن کے ضوابط کا احترام کرتی ہے۔ امریکا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ عالمی تجارتی ادارے کی جانب سے چین کو بین الاقوامی مارکیٹ کے دائرے میں لانے کی ناکامی بھی امریکی غلطی کو ثابت کرتی ہے۔