خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیشی پولیس کی کارروائی مشتبہ حملہ آور ہلاک

ڈھاکہ (ملت + آئی این پی) بنگلہ دیشی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ حملہ آور کو ہلاک کر دیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور دھماکا خیز مواد سمیت موٹر سائیکل پر سوار تھا اور اس نے سکیورٹی چیک پوائنٹ سے بغیر تلاشی و اجازت گزرنے کی کوشش کی تھی۔ اِس باعث پولیس نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی مارا گیا۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب ایک روز قبل ہی ڈھاکا میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک چیک پوائنٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا۔ جولائی میں ڈھاکا کے ایک معروف کیفے پر ہونے والے حملے کے بعد سے بنگلہ دیش کی پولیس عسکریت پسندوں کے خلاف اپنی تادیبی کارروائیوں میں تیزی لائے ہوئے ہے۔