خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ نے اینڈریو پزڈر کو اپنا وزیر محنت نامزد کردیا

واشنگٹن: (ملت+آئی این پی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینڈریو پزڈر کو اپنا وزیر محنت نامزد کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 66 سالہ پزڈر اس عہدے کے لیے بہترین امیدوار ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی کمپنی میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے ہیں۔ اینڈریو پزڈر امریکا بھر میں قائم سی کے ای نامی برگر ریسٹورینٹس کے ایک سلسلے کے مالک ہیں۔ ساتھ ہی وہ ایک متنازعہ شخصیت بھی ہیں کیونکہ وہ کم سے کم اجرت کے مخالف بھی ہیں، جو نو ڈالر سے زیادہ مقرر کی جا چکی ہے۔ وہ صدر باراک اوباما کی جانب سے صحت کے شعبے میں کی جانے والی اصلاحات کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔