خبرنامہ انٹرنیشنل

ہیلری کلنٹن سرکاری ریکارڈرکھنےمیں ناکام رہیں: امریکا

واشنگٹن:(اے پی پی) امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کی جانے والی ایک انکوائری میں ہیلری کلنٹن پر الزام لگایا ہے کہ ان کے ای میل کی سیکیورٹی کے انتظامات خراب تھے۔ امریکی انسپکٹر جنرل کے مطابق, ہیلری کلنٹن سرکاری ریکارڈ رکھنے کے اصولوں پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہیں اور انھوں نے منظوری لئے بغیر سرکاری کاموں کے لئے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کئے۔ امریکی محکمۂ خارجہ کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے مطابق سرکاری ریکارڈ رکھنے کے اس طریقۂ کار میں ‘طویل عرصے سے نظام کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں’ اور یہ ان کے دورِ اقتدار سے پہلے سے ہے۔ اس انکوائری پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے پیشروؤں سے مختلف نہیں تھیں۔ ہیلری کلنٹن کی مہم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصے سے پیش کی جانے والی جھوٹی باتوں کے برعکس اس رپورٹ سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہیلری کلنٹن کے سرکاری ای میل کو ذاتی استعمال میں لانے کا علم حکام کو تھا۔