خبرنامہ کشمیر

ریاستی مشینری 40لاکھ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہے

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ریاستی مشینری صرف 80ہزار سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیئے نہیں40لاکھ افراد کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے ہے سرکاری دفاتر میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔فائل کے ساتھ پہیہ لگانے کا تصور ختم ہونا چاہیے ،آفیسران کی آپ گریڈیشن سے مسائل حل نہیں ہوتے عام آدمی کو سہو لت فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے اچھا بیورو کریٹ عوامی مفادات کو مقدم رکھتا ہے ،جلال سکندر سلطان راجہ نے بحیثیت چیف سیکرٹری آزادکشمیر کے شہریوں کے لیئے شاندار خدمات سرانجام دیں اور ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے کام کیا اور آزادجموں وکشمیر کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے بھرپور کردار ادا کیا امید ہے کہ آزادجموں و کشمیر کے لوگوں کی خدمت ،پاکستان کو مضبوط کرنے اور ریاستی باشندوں کے مسائل کو ہر فورم پر اٹھائیں گے ،سابق چیف سیکرٹری نے ڈسپلن قائم کرنے میں میرا ساتھ دیا اور قانون و ضابطے کی پاسداری کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیراعظم میں سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری آزادکشمیر جلال سکندر سلطان راجہ کے اعزاز میں اپنی طرف سے دیئے جانے والے پروقار عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر ،سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ،وزراء کرام ،اراکین اسمبلی ،سیکرٹریز صاحبان ،سربراہان محکمہ جات و دیگر نمایاں شخصیات بھی موجود تھیں ۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ چیف سیکرٹری جہلم کے کنارے رہتے ہیں جس میں سے سرینگر کا پانی گزرتا ہے جس کے بسنے والے آج بھی پاکستان کے پرچم میں دفن ہونا سعادت سمجھتے ہیں گزشتہ انتخابات کے پرامن اور شفاف طریقہ کار سے انعقاد میں چیف سیکرٹری کا بڑا کردار رہا ہے چیف الیکشن کمشنر ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،مسلح افواج پاکستان نے بہترین انداز میں ایسے انتخابات کروائے کہ کسی کو اعتراض کرنے کی جرات نہ ہوئی ،یہ شفاف ترین انتخابات تھے وزیراعظم نے کا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو دنیا بھر تک پہنچانے کے لیئے ہمیں ہر ممکن کردار ادا کرنا ہو گا وزیراعظم پاکستان نے بار بار آزادکشمیر کے دورے کیئے وہ جب بھی یہاں آتے ہیں اس کا لائن آف کنٹرول کے اس پر انتہائی مثبت تاثر پایا جاتا ہے ،سبکدوش ہونے والے جلال سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ میں اپنے آپ کو کشمیری سمجھتا ہوں اس خطے کے عوام نے جو پیار اور محبت دی وہ ناقابل فراموش ہے کشمیر کے ساتھ تعلق عارضی نہیں زندگی بھر تک قائم رہے گا آزادکشمیر کے عوام کی خدمت کرنے کی کوشش کی جس کے صلے میں وزیراعظم پاکستان نے اعتماد کیا اور اچھی پوسٹنگ دی جہاں بھی رہا خطہ ک یعوام ،مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بھائیوں کو نہیں بھولوں گا کشمیر کے لیئے ہمیشہ جذباتی ہوا یہاں کے عوام کے حقوق کے لیئے آئندہ بھی اپنا شاندار کردار ادا کروں گا انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے باصلاحیت بیوروکریٹس کی ٹیم میسر تھی وزیراعظم نے بھی بھرپور تعاون کیا یہاں سے جاتے ہوئے غمگین ہوں وزیراعظم نے شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں ان کی فیملی بھی موجود ہے جو کہ میرے لیئے اعزاز ہے میں ان کا اور تمام احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس موقع پر آزادکشمیر کے آفیسران کی جانب سے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (جنرل)فرحت علی میر نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے چیف سیکرٹری نے آئین و قانون کی بالادستی کے لیئے شاندار خدمات سرانجام دیں جو ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں ہم ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں پولیس کے بینڈ نے الوداعی سلامی پیش کی