سرینگر: (ملت+اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع کپواڑہ میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے نوگام میں ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا۔آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں کارروائی جاری تھی۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان عسکریت پسند تھا اور فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید ہوا۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے ضلع شوپیان کے علاقے بٹہ پورہ میں محکمہ زراعت،ضلع اسلام آباد کے علاقے ہلپورہ کوکرناگ میں گورنمنٹ مڈل سکول اوربڈگام کے علاقے دچھن بیروہ میں گورنمنٹ ہائی سکول کی عمارات کو نذرآتش کردیاہے۔
خبرنامہ کشمیر
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا
