خبرنامہ کشمیر

سات فیصد ٹرن آؤٹ: قابض بھارتی افواج طاقت کے زور پر کشمیری عوام کو ساتھ رکھنے میں ناکام ہیں

مظفرآباد (ملت آن لائن + آئی این پی) آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں منعقدہ انتخاب میں سات فیصد ٹرن آؤٹ یہ بات ثابت کرنے کے لئے کافی ہے کہ قابض بھارتی افواج طاقت کے زور پر کشمیری عوام کو ساتھ رکھنے میں ناکام ہیں۔ کلبوشن سنگھ کو سزائے موت کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ اور دھمکی آمیز لہجے سے عیاں ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارتی دھمکیاں حقیقت میں گیدڑ بھبکیاں ہیں عالمی برداری کو صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے امریکہ، چین ، روس اور یورپ کو برصغیر میں قیام امن کے لئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا نو منتخب امریکہ صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوانے کے معاملہ پر قومی اور متفقہ لائحہ عمل کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے ۔ تمام سیاسی سٹیک ہولڈر زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر قومی اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔ حریت کانفرنس کی قیادت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے خلاف نبر آزما نوجوانوں کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں ۔اپنے آفس چیمبر میں عوامی وفود اور صحافیوں کے ایک گروپ کے ساتھ بات چیت کے دوران سینئر وزیر آزاد کشمیر حکومت نے کہا ہیکہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا دوررہ آزاد کشمیر اور مسئلہ کشمیر پر دوٹوک موقف تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوا ہے ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیر کے حالیہ انتخابات میں عوامی حمایت سے محروم نظر آیا ہے دوسری طرف بھارتی حکمرانوں کے لب و لہجے دھمکیوں سے لبریز ہو گئے ہیں ۔ سات لاکھ بھارتی قابض افواج کے لئے مقبوضہ کشمیر کا حالیہ انتخابی نتائج نوشتہ دیوار ہے۔ بھارتی جاسوس کلبوشن سنگھ کی پھانسی کی سزاء کے اعلان کے بعد بھارتی حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔ ایسی نازک صورت حال میں کشمیری عوام افواج پاکستان اور قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ سینئر وزیر حکومت نے کہا ہیکہ بھارتی جنگی جنون میں اضافہ خطہ کے امن کے لئے سنگین خطرات کا حامل ہے ۔ بھارتی حکمرانوں کی دھمکیاں عالمی برادری کی توجہ کی متقاضی ہیں اس خطہ میں معمولی سی غلطی امن کی کاوشوں کے لئے تباہی کا سبب بن سکتی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستان اور پاکستان کے مابین ثالثی کی پیش کش کا خیر مقدم کرتے ہیں بھارت امریکہ کا اتحادی ہے مگرامریکی ثالثی پیش کش سے انکار توجہ طلب معاملہ ہے ۔بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے عالمی برداری بالخصوص ، امریکہ ، یورپ ، روس اور چائنہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے سینئر سیاستدان سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کے حالیہ بیانات قابل توجہ ہیں بھارتی حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ اب اس کے کھٹپتلی بھی یہ کہنے پر مجبور ہو گے ہیں کہ کشمیری عوام کو طاقت کے زور پر دبایا نہیں جا سکتا ۔مذاکرات ہی مسئلہ کا آخری حل ہیں بھارتی جبری استبدار اور ناجائز قبضہ کے خلاف حریت کانفرنس اور مقبوضہ کشمیری کے نوجوانوں کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق کے معاملہ پر زمینی حقائق کو مد نظر رکھتے ہوئے اتفاق رائے پر مبنی فیصلوں کی ضرورت ہے اس حساس ایشو پر سیاست نہ ہی کی جائے تو بہتر ہے ۔